ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار

ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار

(ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سرجری کے بعد جاری ریکوری کے باعث 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔  

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انجری کے باعث ایک اور بڑے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ ارشد ندیم اب پولینڈ میں 16 اگست کو ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔  

اس سے قبل وہ سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے بھی انجری کے باعث دستبردار ہو چکے ہیں۔ ارشد ندیم اس وقت لندن میں سرجری کے بعد ریکوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔  

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وہ ری ہیب کے دوران آہستہ آہستہ ایکسرسائز میں اضافہ کر رہے ہیں اور جلد ٹریننگ اور پریکٹس پر واپس آئیں گے۔  

دو ہفتے قبل ان کی پنڈلی کے مسلز کا آپریشن انگلینڈ میں ہوا تھا۔ ان کا سارا فوکس اب ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنا ہے۔

Watch Live Public News