اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے آج طویل ترین خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں کیا کچھ ہوتا رہا؟ایوان میں اپوزیشن کے 96ارکان وزیر اعظم کی تقریر کے دوران موجود تھے۔ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کی تقریر کے دوران خاموشی اختیار کی گئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری مولانا اسعد محمود، خواجہ آصف اور احسن اقبال ایوان سے غائب رہے جبکہ رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، راجہ پرویزاشرف اور عبدالقادر پٹیل سمیت دیگر ایوان میں موجود تھے۔ وزیر اعظم کی طرف سے رسول اللہ کہنے کے ساتھ درود شریف نہ پڑھنے پر اپوزیشن کی جانب سے درود شریف پڑھنے کا لقمہ دیا گیا۔ وزیر اعظم اپوزیشن کی آواز کو نظر انداز کر کے آگے نکل گئے۔خطاب کے دوران وزیر اعظم کی طرف سے ریاست مدینہ کے تین اصول بیان کیے گئے۔ اپوزیشن کی طرف سے تینوں اصول 'پاکستان میں لاگو نہیں' کا لقمہ دیا گیا۔