ویب ڈیسک: بھارتی طیارے اے آئی 171 کا حادثہ بھارتی ایوی ایشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق "ایئر انڈیا کے طیارے اے آئی 171 کےحالیہ حادثے میں 274 افراد جاں بحق ہوگئے"۔ ایئر انڈیا کےطیارے اے آئی 171 کا بلیک باکس بھارتی طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو کی تحویل میں ہیں۔
این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی بیورو کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ بھارت کا طیارہ حادثہ تحقیقاتی بیورو حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیق اور حادثے کے حوالے سے وجوہات دینے میں ناکام رہا۔
حادثے کے حقائق عوام کے سامنے نہ لانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مملکتی وزیر مرلی دھر موہول کا کہنا ہے کہ طیارے کے دونوں انجن ایک ساتھ فیل ہونا تکنیکی نگرانی میں سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پائلٹس کی غیر مؤثر تربیت اور ایس او پیز کی وا ضح کمی نے اس حادثے کو ممکن بنایا۔ ایئر انڈیا کی مینجمنٹ اگر مستعد ہوتی تو 274 قیمتی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی اور حکومتی اداروں کی خاموشی نے ایک بار پھر بھارتی عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
بھارتی طیارے اے آئی 171 کے حادثے کے پیچھے مودی سرکار اور ایوی ایشن اتھارٹی کی سنگین غفلت کارفرما ہے۔ بھارت میں داخل پروازوں کے درجنوں حادثات کے بعد بھارتی ایئر لائنز پر سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
ایئر انڈیا جیسے قومی ادارے کی جانب سے ایسے خوفناک حادثات ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارتی ایوی ایشن نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔