لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک قائم

لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک قائم

(ویب ڈیسک )لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک قائم کر دیا گیا ہے۔ اس کیاسک کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ  اب شہری بیرون ملک سفر سے پہلے چند منٹوں میں اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت کسی بھی پاکستانی ائیرپورٹ پر پہلی بار فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے کے لیے شہری کے پاس پہلے سے بنا ہوا ریگولر ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔ ائیرپورٹ پر موجود اس کیاسک سے ڈرائیونگ سے متعلق دیگر سہولیات بھی لی جا سکتی ہیں۔

سی ٹی او نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک وارڈنز کی سہولت کے لیے مختلف چوکوں پر بھی اسی طرز کے کیاسک لگائے جا رہے ہیں، اور جلد ہی ائیرپورٹ والے کیاسک میں مزید سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News