پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن مزید سخت، نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ پشاور سمیت 16اضلاع میں انڈور اور آوٹ ڈور تقریب بند، محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں ہر قسم کے فیسٹول، سپورٹس ایونٹس، ثقافتی، سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کا فیصلہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔