چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین اور ڈنمارک کے سفرا اور کینیڈئین ہائی کمشنر کی ملاقات،جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال،غیر ملکی سفرا نے علاقائی سلامتی،استحکام اور افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا
ججز کے آئینی حدود سے تجاوز کرنے کے رجحان کو روکنا ہوگا، جج کو جذبات میں آنے کے بجائے قانون کے دائرے میں رہنا چاہئے، سپریم کورٹ نے میپکو میں بھرتیوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
وزیر خزانہ حماد اظہر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ میں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے ملاقات. ملاقات کے دوران ملکی مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر خزانہ نےدفتری امور نمٹائے اور ایک مصروف دن گزارا