پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30 اکتوبر2021
بینکنگ جرائم کورٹ میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیس کی سماعت، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20نومبر تک توسیع، عدالت کا آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو عبوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، اب ان کی باری آچکی ہے، لیگی رہنما عطا تارڑ کہتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس میں سرخرو ہورہے ہیں، شہباز شریف کی سچائی برطانوی عدالت میں سچ ثابت ہوگئی، جھوٹے بےبنیاد کیس کو ایک سال سے اوپر ہوگیا،3سال قبل نیب نے جو الزامات لگائے انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، نیب کے پاس عدالت کے سوال کا جواب نہیں تھا۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں فتوحات کی ہیٹرک، افغانستان کو 5 وکٹوں سےشکست دےدی،آصف علی کی پاورہٹنگ،7 گیندوں پر4 چھکوں کی مدد سے 25 رنزبنا نے پر پلیئرآف دی میچ قرار،بابراعظم نے 51 رنز کی شانداراننگزکھیلی، گروپ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن، سیمی فائنل میں جانے کا قوی امکان،پبلک نیوزپرمیگاایونٹ کی بڑی کوریج جاری اور کچھ میرے لائق؟ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں افغانستان سےفتح کےبعدآصف علی کاقوم سےپرمزاح سوال،پی سی بی نے قومی کرکٹرکی ویڈیوجاری کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی پاکستانی ٹیم کو جیت پر مبارکباد،کہا افغانستان کی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی ،کسی قوم کو کرکٹ میں اتنی جلدی اوپرآتےہوئےنہیں دیکھا،کھلاڑیوں کی قابلیت دیکھ کرلگتاہےافغانستان میں کرکٹ کامستقبل بہترہے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔