ویب ڈیسک: عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں, پٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 68 پیسےمقرر کردی گئی۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے کردیا گیا۔
