امریکہ کو 20 سال بعد افغانستان سے نکال دیا گیا

امریکہ کو 20 سال بعد افغانستان سے نکال دیا گیا
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان پر 20 سال تک کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے اور اپنی مرضی کی حکومتوں بنوا کر نظام چلانے والے امریکہ کا بالآخر باضابطہ طور پر انخلا، کابل میں جشن کا سماں، پورا ملک فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بالآخر امریکہ کے 20 سالہ تسلط کا خاتمہ ہو گیا ہے جب آخری امریکی فوجی بھی گزشتہ روز ملک سے نکل گیا اور یہ سب کچھ طالبان کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہی کر لیا گیا ہے، طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے بعد اب افغانستان سے یورپی ممالک میں فرار ہونے والے افغان شہریوں کے خواب بھی چکنا چور ہو گئے ہیں۔ جب کابل ایئر پورٹ خالی کرنے اور آخری امریکی فوجی کے نکل جانے کے بعد کابل ایئر پورٹ پر طالبان کا کنٹرول ہوا تو اس کا اظہار فائرنگ کر کے کیا گیا جس کے بعد ہوائی فائرنگ کا یہ سلسلہ پورے کابل اور پھر افغانستان میں جہاں جہاں طالبان کا کنٹرول ہے وہاں پر جاری ہو گیا۔ امریکی پنٹا گون کے ترجمان نے امریکہ کے انخلا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکہ میں کسی بھی امریکی فوجی کا رہنا خطرے سے خالی نہیں تھا، طالبان نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری اگر افغانستان میں ہوا تو اسے بحفاظت بھجوا دیا جائے گا، جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن آج افغانستان سے انخلا کے حوالے سے امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔

Watch Live Public News