پی ٹی آئی کا سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان 

پی ٹی آئی کا سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر سینیٹر اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمہ اعجاز کا اعجاز چوہدری کی سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ   پی ٹی آئی سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، پنجاب سے امیدوار سلمیٰ اعجاز نے سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنان اور رہنماؤں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس جدوجہد کو ہر صورت میں جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ9مئی کیسز میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا اور   سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News