امریکا کے زیرانتظام جزیرے میں بجلی کا بریک ڈاؤن

امریکا کے زیرانتظام جزیرے میں بجلی کا بریک ڈاؤن

(ویب ڈیسک ) امریکا کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو میں  فنی خرابی کے باعث بجلی معطل  ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پورٹو ریکو میں پاور گرڈ کی خرابی کے باعث جزیرے کے بڑے حصے میں  بلیک آؤٹ ہوگیا ہے، جس سے  تقریباً 14 لاکھ صارفین  متاثر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے  پورٹو ریکو کے گورنر پیڈرو پیئرلویسی نے سوشل میڈیا پر بیان میں  کہا کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

جزیرے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی بجلی کے نظام کی بحالی اور جزیرے میں جلد از جلد بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پورٹو ریکو میں  مکمل بلیک آؤٹ منگل کی صبح 5:30 بجے شروع ہوا تھا۔

Watch Live Public News