ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی خوشی میں نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ یکم جنوری 2026 سے کم از کم تنخواہ 6 ہزار درہم ہوگی۔
وزارت انسانی وسائل کے مطابق، یہ نیا قانون ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم پر بھی لاگو ہوگا۔ وزارت نے مزید کہا کہ آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشنز اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے تاکہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
اگر 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی شہریوں کے ورک پرمٹ کی تجدید یا نیا درخواست 2026 کے آغاز سے نہیں کی گئی، تو درخواستوں کی پروسیسنگ نہیں کی جائے گی۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر 30 جون 2026 تک تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو یکم جولائی سے تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
اس سے پہلے، اماراتی شہریوں کے لیے نجی شعبے میں کم از کم تنخواہ 5 ہزار درہم تھی۔