ویب ڈیسک: ہالی وڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی ساتھی روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس نے بتایا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل خاموشی سے الگ ہو گئے تھے۔
دونوں کا 8 سالہ بیٹا بھی ہے، جس کی مشترکہ پرورش جاری رہے گی۔ سابق جوڑے نے پیپلز میگزین کو ایک بیان میں کہا، "اگرچہ یہ باب ہمارے لیے افسوسناک ہے، لیکن قدرت نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے اور ہم اس کے لیے بہترین والدین بن کر رہیں گے۔"
واضح رہے کہ میل گبسن کی پہلی شادی رابن ڈینس مور سے ہوئی تھی، جو 26 سال بعد 2006 میں ختم ہوئی۔