ویب ڈیسک: معروف کرکٹ ویب سائٹ ’ کرک انفو‘ نے سال 2025 کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں ہے۔
اس ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 3، 3 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے 2، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا کے ایک ایک کھلاڑی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کرک انفو کی جانب سے جاری کردہ ٹیم میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکلوس پوران اور ڈیوالڈ بریوس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
پاکستانی کرکٹرز کے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر مداحوں میں مایوسی بھی دیکھی گئی ہے، تاہم ٹیم کے دیگر ارکان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔