مشہور ٹک ٹاکر سب وے کی سیڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں

مشہور ٹک ٹاکر سب وے کی سیڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں
کیپشن: مشہور ٹک ٹاکر سب وے کی سیڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں

ویب ڈیسک: روسی ٹک ٹاکر آرینا گلازونوا جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

27 سالہ آرینا اپنی دوست کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں، جب دوران شوٹنگ وہ سب وے کی سیڑھیوں سے گر گئیں۔ یہ دل خراش واقعہ کیمرے میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد دنیا بھر میں غم اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو بنانے کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ آن لائن مواد تیار کرنے والوں کے لیے ایک سنجیدہ یاد دہانی ہے کہ ویڈیوز بناتے وقت احتیاط اور حفاظت کو پہلی ترجیح دی جائے۔

Watch Live Public News