’اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں‘

’اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں‘
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول آئیں یا مولانا۔ ہونا کچھ نہیں ہے۔ اپوزیشن کے 15 آدمی اندر سے عمران خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ساڑھے تین سال میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ عدم اعتماد کی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے بھی لانے ہوتے ہیں۔ میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائے گا۔ اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدارتی نظام کی بات نہیں کی، اور نہ کی کسی ایمرجنسی کے حوالے سے بات ہوئی آئی ایم ایف سے ہمارے جان چھوٹے گی جب ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا مجھ سے کسی نے بات نہیں کہ کوئی وزارت تبدیل ہوگی، کسی نے مجھ سے وزارت تبدیل ہونے کی بات کی تو اپنی شفارشات پیش کروں گا۔ پتا نہیں لگتا اقتدار میں وقت کیسے جلدی گز رہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔