(ویب ڈیسک ) نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے ریکارڈ اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے ماہ نومبر اور دسمبر کے ایف سی اے میں فرق کو اضافہ بنا کر پیش کیا۔
دوران سماعت سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے اپنی نا اہلی کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا ۔سی پی پی اے نے کہا کہ میڈیا عوام کو مس لیڈ کر رہا ہے، ہر ماہ بتایا جاتا ہے کہ کبھی 4 روپے اور کبھی 5 روپے کا بڑا اضافہ، جو اضافہ بنتا ہے وہی لیا جاتا ہے اسی کی درخواست دی جاتی ہے۔
بعد ازاں سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی، بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لےکرتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔