پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔

پیٹرول کی قیمت میں سات روپے 54 پیسے کمی کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ ہوا، پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر ہوگئی۔

ڈیزل کی نئی قیمت 285روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر، نئی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے سے ہوگا ، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

Watch Live Public News