سندھ میں کورونا کیساتھ ایک اور جان لیوا مرض بھی تیزی سے پھیلنے لگا

سندھ میں کورونا کیساتھ ایک اور جان لیوا مرض بھی تیزی سے پھیلنے لگا

ویب ڈیسک: کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ سندھ کو ایک اور بیماری نے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صوبہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران دس بچوں کی جان چلی گئی۔ شہر قائد سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں 167 بچے میں خسرہ کی تشخیص ہوئی۔

اطلاعات ہیں کہ سندھ میں خسرہ کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حفاظتی ٹیکوں کے لیے شروع کیے گئے توسیعی پروگرام ای پی آئی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس مرض 439 کیس دیکھنے میں آئے۔

2020 میں اس مرض سے 2 بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ جبکہ 2019 میں 432 کیس رپورٹ ہوئے اور 6 بچے جاں بحق ہوئے۔ رواں برس محض تین ماہ میں اب تک 10 بچے جان کی بازی چکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔