واٹس ایپ نے صارفین کو زبردست سہولت دے دی

واٹس ایپ نے صارفین کو زبردست سہولت دے دی

ویب ڈیسک: میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کراتی رہتی ہے۔ اس نئے فیچر کا مقصد اپنے صارف کا وقت بچانا ہے۔ وقت کیسے بچایا جائے گا۔ اس حوالے سے آپ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

عموماً واٹس ایپ صارفین وائس میسج کا استعمال کرتے ہیں جس ان کا لکھنے کا وقت بچ جاتا ہے۔ لیکن وائس نوٹ کے اندر بھی اب وقت بچایا جا سکے گا۔ کیونکہ کچھ لوگوں کے وائس نوٹس اتنے لمبے ہوتے ہیں کہ ان کو سنتے سنتے کافی وقت لگ جاتا ہے۔ کچھ صارفین کو اتنے لمبے میسج سننے پر الجھنے ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

مزی پڑھیں: واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجنے کیلئے نیا فیچر

واٹس ایپ نے ان لمبے لمبے وائس نوٹ کو سننے کے لیے سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس سہولت کے ساتھ آپ وائس میسج بھی جلدی سن سکیں گے۔ اس کے لیے واٹس ایپ نے رفتار تیز کرنے کے لیے فیچر دیا ہے جس سے آپ x1، x1.5 اور x2 کی رفتار کے ساتھ سن سکیں گے۔

اس رفتار کے لیے آسان سا طریقہ ہے کہ آپ کو موصول ہونے والے وائس نوٹ کے ساتھ آپشن موجود ہو گی جس طرح تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ آپ اس رفتار والے سائن پر کلک کر کے رفتار کو تیز کر سکیں گے۔ اس سے آپ کا وقت بھی بچے گا اور آپ کو الجھن بھی نہیں ہو گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔