لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کا جلسہ عام آج 31 اکتوبر کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ظالم حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسے میں شرکت کریں گے۔ عوام کو بات سمجھ آ گئی ہے کہ عمران صاحب سے نجات ہی مہنگائی سے نجات ہے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ کل صبح ساڑھے 9 بجے چوٹی زیریں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ڈی جی خان میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔