سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ اور ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت3 ہزار 202 روپے کم ہوکر 3لاکھ 65ہزار 857 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت37 ڈالر کم ہوکر 4043 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News