پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا، ذرائع

پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع ق لیگ کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کو ق لیگ کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو باغی عہدے داروں کے خلاف بڑی کارروائی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے چودھری پرویزالہی کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کی جار ہی ہے، مسلم لیگ ہاؤس لاہور کی ملکیت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی سے انحراف کرنے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔ ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے، مونس الہٰی،کامل علی آغا اینڈ کمپنی کو پنجاب کے عہدوں سے بھی ہٹایا جائے گا۔ آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کو پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔ ذراائع کے مطابق پارٹی سے انحراف کرنے والوں کو شوکازنوٹس پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے دیرینہ اور مخلص رہنماؤں کو نئے عہدے دئیے جائیں گے۔ ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صدارت کے لیے چوہدری شافع حسین سمیت دو رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں، مسلم لیگ ق پنجاب کی نئی قیادت مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ لاہور مسلم لیگ ق کی ملکیت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔