واٹس ایپ  نے  صارفین کو دی گئی بڑی سہولت ختم کردی

واٹس ایپ  نے  صارفین کو دی گئی بڑی سہولت ختم کردی

(ویب ڈیسک ) معروف مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے   اینڈرائیڈ صارفین  کو دی گئی بڑی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ  کا بیک اپ ڈیٹا آپ کو گوگل اسٹوریج کا اسپیس استعمال کرے گا۔لہذا اگر آپ واٹس ایپ اینڈرائیڈ پر استعمال کرتے ہیں اور اس پر بہت زیادہ ویڈیوز اور تصاویر آتی ہیں تو بہتر یہی ہے کہ اب انہیں بیک اپ ڈیٹا میں محفوظ نہ ہونے دیں۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک  مسیجنگ ایپ واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا  کیلئے  گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں تھی۔  اب تک گوگل اکاؤنٹ کی 15 جی بی اسٹوریج میں واٹس ایپ ڈیٹا کو کاؤنٹ نہیں کیا جاتا تھا۔

 تاہم  نومبر 2023 میں میٹا  نے اعلان کیا تھا کہ 2024 کے شروع سے واٹس ایپ بیک اپ گوگل اسٹوریج میں کاؤنٹ کیا جائے گا۔لہذا اب صارفین کا واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج استعمال کر رہا ہے۔

اس سے متعلق جاننے کیلئے گوگل اکاؤنٹ اسٹوریج میں جاکر "Other" سیکشن پر کلک کریں ، وہاں واٹس ایپ کے نام سے ایک نیا اضافہ آپ کو نظر آئے گا۔

ادھر واٹس ایپ  کے ڈیٹا  کے آگے بنے ایرو پر کلک  کرنے   سے مینیج اسٹوریج پیج اوپن ہو جائے گا،جدھر صارفین  دیکھ سکیں گے کہ کونسی چیٹس اور فائلز  نے گوگل اسٹوریج میں جگہ گھیر رکھی ہے۔وہاں بڑی میڈیا فائلز کو ڈیلیٹ کر اس کی اسپیس کو کم کر سکتے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت یہ تبدیلی چند افراد کے لیے کی گئی ہے اور بتدریج تمام صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج کا حصہ بن جائے گا۔

خیال رہے کہ   واٹس ایپ کے بیٹا (beta) یوزرز کیلئے  دسمبر 2023 میں ہی یہ تبدیلی کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

جب واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے گوگل کی مفت اسٹوریج کی گنجائش ختم ہوگی تو پھر صارفین کو گوگل ون (1) کے سبسکرپشن پلان کو انتخاب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔