ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں   سونے کی فی تولہ قیمت  میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق   سونے کی  فی تولہ قیمت میں  6600 روپے  کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ قیمت  3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 5658  روپے اضافے سے 3 لاکھ5 ہزار  898 روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  66 ڈالر اضافے سے 3348 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News