لاہور میں بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

لاہور میں بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
کیپشن: کہیں دھوپ ۔۔کہیں بارشیں۔۔محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک:ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں  میں شدید گرم  رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔  اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی   چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کےساتھ  ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوہستان ، شانگلہ ، بٹگرام،سوات، چترال،دیر،  ایبٹ آباد،ہری پور  اور مانسہرہ میں  چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ   گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ  مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی ،اٹک ، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ ، نارووال، سیالکوٹ ،لاہور، قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب ،فیصل آباد ،منڈی بہاؤلدین اوربہاولنگر میں  آندھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بلوچستان  کے بیشتر اضلاع  میں   موسم   شد ید گرم   رہنے کے علاوہ جنوب مغر بی اضلاع  میں  گرد آلود ہوائیں  چلنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں   موسم   شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  بالائی  اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیزہواؤں    اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر     بارش  کا امکان ہے۔

Watch Live Public News