لاہورکے علاقےگڑھی شاہو میں  ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی

لاہورکے علاقےگڑھی شاہو میں  ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی
کیپشن: لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں  ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار زخمی

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج برقرار، گڑھی شاہو کے علاقے میں  ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو زخمی کر دیا گیا، پبلک نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے ڈاکوں بے لگام رہے، گڑھی شاہو میں  ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار کو زخمی  کردیا جس کی  سی سی ٹی وی فوٹیجز پبلک  نیوز کو موصول  ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوپی پہنے نقاب پوش ڈاکوں دکان کے باہر لوٹ مار کر رہے ہیں،ڈکیتی کے دوران دکاندار نے مزاحمت کی اور ڈاکوں کے پیچھے دوڑ لگا دی،ڈاکو موٹرسائیکل سے گر پڑے اور دکاندار نے ڈاکوں کو قابو کرنے کی کوشش کی، دکاندار اور ڈاکوں کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔

فوٹیج  میں مزید دیکھا جاسکتاہے کہ ہاتھاپائی  کے دوران ڈاکوں نے فائرنگ بھی کی،ڈاکوؤں نے دکاندار عامر کے سر پر پسٹل کے بٹ مارے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوں شہری اسامہ ، مبین اور دکاندار ملک عامر سے لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-01/news-1714544943-6053.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-01/news-1714544943-6053.mp4

Watch Live Public News