دنیا کی پہلی اسپورٹس کار ہوا میں پرواز کرنے کیلئے تیار

دنیا کی پہلی اسپورٹس کار ہوا میں پرواز کرنے کیلئے تیار
دنیا کی پہلی ریسنگ کار اب دوڑنے کے ساتھ ساتھ اڑے گی بھی،یہ دنیا کی پہلی 3 پہیوں والی اسپورٹس کار ہے جو 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں پرواز کرنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی پہلی 3پہیوں والی سپورٹس کار نے اڑان بھر لی ہے۔ گاڑی نے رن وے پر کامیاب آزمائشی مراحل طے کیے ہیں۔زمین پر اس کار کی رفتار 125 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 13ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ لینڈنگ کے ساتھ ہی کار ڈرائیونگ موڈ میں بھی تبدیل ہو کر پروں اور دم کو محفوظ رکھنے کے لیے فولڈ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی سیمسون سکائی کمپنی کی بنائی گئی اس فلائینگ کار کو تیار کرنے میں 14 سال کا عرصہ لگا ہے جبکہ اس پر تین کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ کمپنی کے مطابق 52 ممالک کے 21 سو افراد گاڑی کی پہلے سے ہی بکنگ کروا چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔