لاہور(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلیں گے۔ اس کے علاوہ صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوہاٹ، بنوں، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ سبی، کوہلو،لسبیلہ ، پسنی اور تربت میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے مشر قی اور جنو بی علا قوں میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے.اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔