(ویب ڈیسک ) : شہر قائد میں آج صبح کے وقت بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں صدر، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ فیصل،شاہ فیصل کورنگی ،گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ہلکی بارش ہوئی۔ ہلکی رم جھم سے حبس کا زور ٹوٹ گیا، کراچی کا موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں آج دن بھر اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔