(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا فی تولہ 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 887 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔