ملک بھر میں ہیٹ ویو ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ملک بھر میں ہیٹ ویو ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کیپشن: ملک بھر میں ہیٹ ویو ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک 2 دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت پھر بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ   ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔

لاہور  میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

اس دوران ہونے والی آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جبکہ  ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور  برقرار  ہے۔

کراچی

ملک کے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو ، گرمی کی شدت برقرار  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو دادو، لاڑکانہ، سبی اور تربت میں پارہ 49  ڈگری رہا ، سکھر اور بہاولپور میں درجہ حرارت 47، نواب شاہ، سرگودھا، ساہیوال، جہلم، ڈیرا غازی خان اور ملتان میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گوادر اور بنوں میں 44، مٹھی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں 47 ڈگری کی گرمی 44، لاہور میں 41 ڈگری کی گرمی 44  ڈگری محسوس کی گئی۔

Watch Live Public News