بھارتی فوج کی بڑی کرپشن بے نقاب

بھارتی فوج کی بڑی کرپشن بے نقاب
کیپشن: بھارتی فوج کی بڑی کرپشن بے نقاب

پبلک نیوز:بھارتی فوج کی بڑی کرپشن بے نقاب،فاشسٹ مودی کے سائے تلے پلنے والی بھارتی مسلح افواج کے اندر بدعنوانی کے اسکینڈل خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں،بھارتی فوج کے میگا اسکینڈلز، بھرتیوں میں سفارش ، ہائی پروفائل کیسز اور دیگر کرپشن کے کیسز معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق حال ہی میں کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فوج میں بدعنوانی کے جال کو بے نقاب کیا،سابق بھارتی فوجیوں کو دھوکہ دینے والے میجر کی گرفتاری کے بعد بھارتی فوج کی کرپشن بے نقاب کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر امرجیت سنگھ شاہی کو مبینہ طور پر 20  سابق ساتھی فوجیوں کو 6 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا،بھارت کے اقتصادی جرائم ونگ نے شاہی  کو دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری اسکیم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میجر امرجیت سنگھ شاہی اور اس کے  قریبی ساتھی کے خلاف شکایات درج کرائی گئیں کہ انہوں نے  سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا  جھوٹا وعدہ کیا لیکن ان کی رقم کبھی واپس نہیں ملی،پولیس کے مطابق شاہی نے اپنا عہدہ اور اثر و رسوخ  استعمال کرتے ہوئے دھوکے سے  اپنے سابق ساتھی فوجیوں کا اعتماد حاصل کیا اور انہیں کانپور میں شکلا کی فرم  منی ملٹی پلائرز میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  میجر امرجیت سنگھ شاہی نے  جعلی بیانات دکھائے جس میں ڈیمیٹ اکاؤنٹ بیلنس تقریباً 62 کروڑ روپے ظاہر کیا گیا جو بعد میں جعلی نکلا۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق مودی   سرکار اپنے مذموم عزائم کی پاسداری کے لیے  بھارتی فوج کے جوانوں کے حقوق کا استحصال کر رہی ہے، مودی سرکار کے اقتدار میں یہ واقعہ فوجی قیادت کے احتساب اور  مودی  کی بدعنوانی کو روکنے کے لیے  نام نہاد کیے گئے اقدامات پر سوال اٹھاتا ہے اس سے پہلے بھی بھارتی فوج  کے افسران  مُفت کا راشن ہڑپنے میں ملوث رہ چکے ہیں۔

 2010سے اب تک بھارتی افواج میں 1 ہزار 80   کرپشن اسکینڈلز کے واقعات ہو چکے ہیں اور  فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کے لیے بھی قانون سازی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی افواج میں کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مفت  شراب کی مراعات حاصل ہیں جس پر بھارتی فوجی  کے افسران مفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگے ہیں۔گزشتہ کئی  سالوں سے جاری بھارتی فوج کی کرپشن ، بدعنوانی اور دھوکہ دہی   اس بات کا ثبوت ہے کہ  مودی کرپشن کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

Watch Live Public News