عیدالاضحیٰ کے دن بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

عیدالاضحیٰ کے دن بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: موسم سے متعلق پی ڈی ایم اے اپڈیٹس/ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز سے گرج چمک/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ، بارش کا یہ سلسلہ جمعرات  تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
  2 سے 5 جون کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر، شانگلہ اور کوہستان میں وقفے وقفے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرع 3 سے 4 جون کے دوران ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 سے 9 جون (عیدالاضحیٰ کے ایّام) کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری ہو سکتی ہے تاہم میدانی علاقوں میں عید کے دوران شدید گرمی اور خشک موسم متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا۔

مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنایا جائے, بارش کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

مراسلہ کے مطابق حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ،  کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔

 سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Watch Live Public News