افسوسناک خبر، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

افسوسناک خبر، ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک:تھانہ سمبل کی حدود میں ٹک ٹاکر کے قتل کی واردات، اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو سیکٹر جی 13 ون میں قتل کیا گیا، نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر ثنا یوسف پر فائر کیے، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاش کو تھانہ سمبل پولیس نے تحویل میں لے لیا، پوسٹمارٹم کے لیےلاش لیےپمز  ہسپتال منتقل کر دی، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News