ویب ڈیسک: بابراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
بابراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیاہے،بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا چاہتاہوں،کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا، اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتا ہوں، ٹیم کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا۔
بابراعظم نے کہا کہ وہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دینا چاہتے ہیں، مجھے قومی ٹیم کا کپتان بننے پر فخر ہے، اپنی فیملی کووقت دینا چاہتا ہوں,میں نے پچھلے ماہ پی سی بی مینجمنٹ کو کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا،اب وقت آگیا ہے کہ میں مکمل طور پر اپنی گیم پر فوکس کروں۔
کپتانی ہمیشہ اعزاز ہوتی ہے لیکن اس کا اضافی دبائو ہوتا ہے،میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں،میں اپنی بیٹنگ کا مزہ لینا چاہتا ہوں۔