ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا

ویب ڈیسک:  پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3,400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 7,100 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے تھی۔

Watch Live Public News