قومی اسمبلی کی خالی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی خالی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خالی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیگی، 18 فروری کو امیدواروں کی سکروٹنی کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار یکم مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ خالی حلقوں میں 19 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 2سوات ، این اے 3 سوات ، این اے 5،6،7 لوئر دیر، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ،این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی ، این اے 20 مردان ، این اے 28 پشاور، این اے 30 پشاور ، این اے34 کرک، این اے 40 باجوڑ، این اے 42 مہمند ، این اے 44 خیبر میں ضمنی الیکشن ہوگا۔ اس کے علاوہ این اے 61 راولپنڈی، این 70 گجرات ، این اے 87حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی ، این اے 107 فیصل آباد، این اے 109فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال، این اے 158 ملتان ، این اے 164 ، این اے 165 وہاڑی، این اے 177 رحیم یارخان ، این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔