خواتین کو ووٹ کیوں نہ ڈالنے دیا، الیکشن کمیشن کا بڑا حکم آ گیا

خواتین کو ووٹ کیوں نہ ڈالنے دیا، الیکشن کمیشن کا بڑا حکم آ گیا
پشاور ( پبلک نیوز) الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل سے خواتین کو دور رکھنے سے متعلق بڑا حکم۔ لکی مروت کی تحصیل سرائی نورنگ کے چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کو حکم۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے حزب اللہ خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ریکارڈ سے واضح ہے کہ خواتین کو ووٹنگ سے دور رکھنے پر تمام فریق متفق تھے۔ الیکشن کمشن کے مطابق گرلز مڈل سکول ہرمتلہ میں خواتین کا ایک ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوا۔ خواتین کو انتخابی عمل سے دور رکھا جائے تو اسے الیکشن نہیں کہا جا سکتا۔ امن و امان کی بہتر صورتحال انتخابات کیلئے آکسیجن کی مانند ہے۔ امن و امان کی ناقص صورتحال پر پانچ پولنگ سٹیشنز پر دو دوبارہ انتخاب کی سفارش بھی منظور ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مئیر سٹی کونسل ڈی آئی خان سمیت دیگر نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ الیکشن نے ترقیاتی سکیموں، تقرری تبادلوں پر پابندی لگا دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔