کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے ایران میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نےمعصوم انسانوں کی شہادت پر ایران حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ سابق صدرآصف علی زرداری نے ایران میں دہشتگردی مذمت کی ہے۔ آصف علی زرداری نے دھماکوں میں معصوم انسانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔ آصف علی زرداری نے ایران حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔