بھارت میں اقلیتوں پر تشدد عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے، خواجہ آصف

بھارت میں اقلیتوں پر تشدد عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے، خواجہ آصف
کیپشن: بھارت میں اقلیتوں پر تشدد عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہوا تشدد نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ماضی کا حصہ رہا ہے، لیکن اب اس تشدد کو ریاستی پالیسی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ مودی کے دور میں مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، اور کرسمس کے دوران عیسائی عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی اور ہندتوا سوچ عالمی برادری کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کے دوران گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور سکھوں کے ساتھ بدترین سلوک کا حوالہ دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، جبکہ بھارت میں مذہبی جنونیت خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

Watch Live Public News