اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بچہ جو کھیل کود رہا تھا اچانک والدہ کی شہادت کے بعد اچانک ایک پرچی نکلی اور اس کے اندر پرچی چیئرمین نکلا،سارا ٹبر شہنشاہ بنا ہوا ہے،پرچی چیئرمین نے پاکستان میں ہر جگہ اپنی سی وی دی،سی وی پر صرف صفر لکھا ہوا ہے،کبھی کوئی محنت نہیں کی ایک گھنٹے کا کام نہیں کیا،چلے ہیں وزیراعظم بننے،ایک طرف وزیراعظم ڈرون حملوں کے خلاف نکلا،امریکی اڈوں پر ایبسلیوٹلی ناٹ کا دو ٹوک جواب دیا،اڈے دینے کا سارا کھاتہ مشرف پر ڈالتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ کونڈولیزا رائیس نے لکھا کہ مشرف اور بینظیر کے درمیاں ڈیل کرائی،وجہ آمریکا کے مفاد کا سودا تھی،یہ کتاب چھپ چکی ہے، اس کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا،اس ڈیل کا نتیجہ یہ نکلا کے 340 ڈرون اٹیک ہوئے. مشرف کے دور میں 13 ڈرون اٹیک ہوئے،مسلم لیگ ن کے زمانے میں 61 حملے ہوئے،وکی لیکس میں واضع ہے حملے کیوں ہوئے،اس کو بھی کسی نے چیلنج نہیں کیا،محترمہ اور مشرف کی ڈیل ہوئی ڈرون اٹیکس پر،ریمنڈ بیکر کی کتاب بتاتی ہے یہ معاہدے کیوں کیے گئے،اپنا گندہ پیسہ بچانے کے لیے اور مالکان کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کیا گیا، بلاول اپنے متولیوں کے ساتھ واشنگٹن جارہے ہے،عمران خان نے ڈرون حملوں پر کہا ایبسلیوٹلی ناٹ کہا تو بلاول کہتے ہیں میں ہوں نا،بلاول کہتے ہیں ہمیں نوکری دیں وائی ناٹ،بلاول کہتے ہیں ہم آپ کے غلام ہیں جو کرنا ہے کریں،بلاول واشنگٹن میں میں ہوں نا کی شوٹنگ کرنے جارہے ہیں،بلاول اب ملک کی سیاست اور عوام بدل چکی ہے،اب عمران خان ہے، ایسی ڈیلیں نہیں ہونے دیں گے، ہم امن کے لیے سب کے ساتھ ہیں،افغانستان میں امن کا فائدہ پاکستان کو ہے. ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی جماعت نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دیتے،کسی کمیٹی میں چیئرمین یا ممبر نہیں بناتے،میں مطالبہ کروں گا کہ وفاق میں پی پی کے چیئرمین سمیت تمام لوگوں کو کمیٹیوں سے نکالا جائے،انہیں پتہ لگ جائے کہ سندھ کو کیسے چلانا ہے،فواد چوہدری نے میڈیا کے بقایجات ادا کردیے ہیں،70 کروڑ روپے ادا کردیے گئے ہیں میڈیا کو، اب مالکان ورکرز کو تنخواہیں بھی ادا کریں. وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ صاحب کے علاوہ کون اندر ہے،بلاول کو کسی نے ابھی پوچھا نہیں،سی ایم سندھ نے کیا گل کھلائے سب جانتے ہیں،ایک ڈاکٹر نے نالوں پر قبضے کرلیے میڈیکل کے لائسنس جاری کرلیے،یہاں شراب کو شہد بنادیا گیا.اپوزیشن لیڈر کو جیل میں ڈالنے سے خوش ہوتے ہیں تو پی پی شوق پورا کرے،سندھ حکومت کے اپنے ادارے موجود ہیں،پی پی کا ایک عہدیدار یہاں عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا تھا آج عدالت میں پاؤں پکڑ رہا ہے،حلیم عادل شیخ ان کے خلاف بولتا رہے گا،لندن میں ایک مطلوب شخص بیٹھا ہے،جس نے دہشتگردی کروائی اس کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے،ہمارے ہاں کوئی بات ہوتی ہے تو اچھلتے ہیں،وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر بیان دیا، ہم نے 70 ھزار جوان اور سویلین شہید کروادیے،ہم کسی سے زیادتی یا حملہ کرنے والی قوم نہیں،ہر صورت ہم ہر ایک کے خلاف ایکشن چاہتے ہیں،ہم ایک سچی جمہوری پارٹی ہیں،ہم غیر جمہوری کام نہیں کرنا چاہتے، سندھ حکومت سندھ کی عوام سے اتنا ظلم نہ کرے.آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندہ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 3, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے. وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی اور یہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے.