پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار

پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اورحکومت کے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كےدرمیان مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی، پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان معامملہ سینیر قیادت كی سطح پر زیر بحث آئے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی اور حكومت كی سینئر قیادت كےدرمیان اگلے ایك دو روز میں ملاقات ہوگی، اسحاق ڈار پیپلزپارٹی کےچیئرمین اور شریک چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت  نے  10جون کوبجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا  کہنا ہے کہ مذاکرات  کانتیجہ جو بھی ہو بجٹ 10جون کو پیش ہوگا۔

Watch Live Public News