’افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے‘

’افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے‘
پبلک نیوز: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی ہم منصب کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں۔ عوامی حمایت سے بننے والی حکومت سے تعاون کریں گے۔ ماضی میں بھی افغانستان سے متعلق پیش گوئیاں اور اندازے غلط ثابت ہوئے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ برطانوی ہم منصب سے فیٹف اور ریڈ لسٹ بارے بھی گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیرخارجہ کو بتایا افغان معاملے پر آگے کیسے بڑھ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔