(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں ڈاکوؤں نے حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
سائٹ سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے تین بچوں کی ماں کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر جان لے لی ۔
مقتولہ کے شوہر عرفان کا کہنا ہے کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جارہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر دو ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی ، ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا اہلیہ کا پرس چھین رہے تھے ۔ا س دوران میری اہلیہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا ، ملزمان نے میری اہلیہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے،۔
عرفان کا کہنا ہے کہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا ، اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
خیال رہے کہ رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27ہوگئی۔