(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 953 روپے پر برقرار ہے۔
ادھر عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 3368 ڈالر ہو گئی ہے۔