ویب ڈیسک:چند روز پہلے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان دھر لئے گئے، سیف سٹی کیمروں،سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا،ملزمان نے بحث و تکرار کے بعد ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان کو سیف سٹی کیمروں،سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا۔ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ارسلان، احسان عرف زین اور غلام حسین عرف سونو شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹریفک وارڈن سردار نے موٹرسائیکل پر 03 سوار ملزمان کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر روکا تھا،ملزمان نے بحث و تکرار کے بعد ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کردی تھی۔