ملائیشین وزیر اعظم نےشہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ویڈیو جاری کردی

ملائیشین وزیر اعظم نےشہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ویڈیو جاری کردی
ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر گفتگو کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے شہباز شریف سے فون پر ہونے والی بات چیت کی ویڈیو جاری کی گئی ہے. دوران بات چیت ملائیشین وزیر اعظم نے وزیر اعظم شہباز شریف کا اردو میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’شکریہ میری دوستی پرائم منسٹر‘۔ جس پر شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے گفتگو کے دوران نواز شریف اور عمران خان کو بھی تذکرہ کیا۔گفتگو کے آخر میں انور ابراہیم نے ’خدا حافظ‘ بھی کہا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو فون کیا تھا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہم کا سیلاب زدگان کی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے ملائیشین ہم منصب کو9 جنوری کوجینیوا میں ڈونرزکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور سیلاب متاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے ڈونرزکانفرنس سے آگاہ کیا۔جس پر انہوں نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرائی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔