مریم اورنگزیب کی وائرل ویڈیو پر فواد چوہدری کا طنز

مریم اورنگزیب کی وائرل ویڈیو پر فواد چوہدری کا طنز
اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چوہدری نے کہا محمود خان لالہ سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں. مریم اورنگزیب کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے نون لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہو گی، ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے، چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی مالم جبہ میں سیر و تفریح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی. پی ڈی ایم آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے. سوات جلسے سے قبل مسلم لیگ ن کے ترجمان مرین اورنگزیب ملم جبہ میں زیپ لائن سے لطف اندوز ہوتی رہیں . مریم اورنگزیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا. وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسہ کےلئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نےسوات میں خیبرپختونخواحکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کوخوب انجوائےکیا۔ہم مہمان نوازوں کی دھرتی اورسیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخواحکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سےمحظوظ سیرسپاٹوں میں مگن ابوبچاؤتحریک والوں کےکارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔