ایم کیو ایم رہنماء سید اخلاق حسین عابدی انتقال کرگئے

ایم کیو ایم رہنماء سید اخلاق حسین عابدی انتقال کرگئے
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) رہنما سید اخلاق حسین عابدی انتقال کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اخلاق حسین عابدی آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے ، مرحوم اخلاق حسین عابدی طویل عرصے سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔سید اخلاق حسین عابدی مقتول سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے والد تھے۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو25 دسمبر 2018 کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔